Add Poetry

لالچ میں پڑ کر محبت سے ہاتھ دھو بیٹھے

Poet: Badar Naseer By: Badar Naseer, Lalamusa

دیکھ اے یونان تیرے لالچ میں ہم پڑ گئے
اپنے وطن سے تیرے یورو ہمیں دورکر گئے

کتنے وعدے کتنی وفائیں چکنا چھوڑ ہو گئیں
بلبلیں چمن میں رہ کر اپنوں سے دور ہو گئیں

تیری راہ میں ماؤں نے اپنے لختے جگر گنوا دیئے
جو اپنے وطن میں تھے روشن وہ چراغ بجھا دئیے

اپنی خواہشوں میں پڑ کر رازق کو ہم بھول گئے
جو پتھروں میں پہنچائے رزق اسے ہم بھول گئے

مستقبل بناتے بناتے ہم اپنے ماضی سے بھی دور ہو گئے
یونان میں رہ کر اپنوں کو ملنے سے محروم ہو گئے

کئیں محبوبیں اپنے شیدائوں کا انتظار کرتیں رہ گئیں
شادیاں ہو گئیں ان کی حسرتیں دلوں میں رہ گئیں

سوچا نا تھا بدر ہمارے ارماں آنسوؤں میں بہہ جائیں گئے
کیا معلوم تھا یونان پہنچ کر اپنوں سے بچھڑ جائیں گئے

Rate it:
Views: 341
26 Nov, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets