Add Poetry

لفظ

Poet: Nasba By: Nasba, fsd

الجھی سوچوں
بے نام لفظوں کو
جب بھی کا غذ پہ لکھنا چاہا
قلم نے تب ساتھ چھوڑ ڈالا
خرد نے ہر خواب توڑ ڈالا
ہمیشہ دل میں گماں یہ آیا
ان الجھی سوچوں کو نام کیا دوں؟
بے معنی لفظوں سے پیغام کیا دوں؟
وہ لفظ جن میں نہیں اثر کہ
جھنجھوڑ ڈالیں میرے ہی نفس کو
وہ لفظ جو ہیں ہر احساس سے عاری
وہ لفظ کیوں کر اک انساں بدل دیں؟
ذہن میں الجھے گماں بدل دیں
دلوں کا بد ظن سماں بدل دیں
ہوں لفظ ایسے کہ جن کی تاثیر سے
ہر عقل کے صحرا میں گل کھلیں
ہر گلشن دل میں بہار آئے
وہ لفظ جب بھی زباں سے نکلیں
تو گلستاں میں نکھار آئے
جو ہر اندھیرا اجال جائے
اور میری نادامی کے بوجھ کو یوں اتار جائے
کہ جیسے بارش بہت سی رحمت نچھاور کر کے
بےجاں شگوفے سہار جائے

Rate it:
Views: 545
03 Apr, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets