لوگ اس طرح میرے دل میں چلے آتےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamلوگ اس طرح میرےدل کےاندرچلےآتےہیں
جیسےکسی من میں من مندرچلےآتےہیں
دل میں آنےوالوں کی قطاربڑی لمبی ہے
مگر اس میں کچھ پرانےیارچلے آتے ہیں
یہ جانتےہوئےکےان کو جگہ نہیں ملےگی
کچھ لوگ کرنےفضول تقرار چلےآتےہیں
میرےدل کےگھاؤابھی بھرنےنہیں پاتے
رقیبوں کےجاسوس لےکر خار چلےآتےہیں
جوسدا کےلیے میرےدل میں رہنا چاہتےہیں
بھولے بھٹکےہوئے دو چارچلےآتےہیں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






