لوگ اکثر

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, akola,maharashtra,India

لوگ اکثر یہ کام کرتے ہیں
راز کی بات عام کرتے ہیں

اتنے مصروف ہوگئے ہیں لوگ
سر ہلا کر سلام کرتے ہیں

ہم ملاتے ہیں بچھڑے لوگوں کو
وہ لڑانے کا کام کرتے ہیں

کیسے ناداں ہیں لوگ دنیا میں
پتھروں سے کلام کرتے ہیں

سر سے پانی گذر چکا انور
آج قصہ تمام کرتے ہیں

 

Rate it:
Views: 600
28 Jan, 2013