لو میں چلی گئی
Poet: UA By: UA, Lahoreلو میں چلی گئی
کہ میں چلی گئی
تم نے کہا کہ جاؤ
نہ میرے پاس آؤ
نظروں میں نہ سماؤ
نہ دل میں اتر آؤ
نہ حال دل سناؤ
جا گھر کہیں بساؤ
جاؤ کہیں کھو جاؤ
تم نے کہا کہ جاؤ
لو میں چلی گئی
اب تم نہیں پچھتاؤ
کہ میں چلی گئی
اب نہ مجھے بلاؤ
نہ مجھ کو آزماؤ
نہ اپنا دل دکھاؤ
کہ میں چلی گئی
تم نے کہا کہ جاؤ
لو میں چلی گئی
کہ میں چلی گئی
More General Poetry






