لکھنا چاہوں تو
Poet: پنچھی By: Abdul Wadood, Rabwahیوں تو ہر خواب کی تعبیر بھی لکھ سکتا ہوں 
 اپنی مشکلوں کے لیے تدبیر بھی لکھ سکتا ہوں 
 
 ہاں میں بے جا ہی تو روتا ہوں حالات کا رونا
 گر لکھنے پہ آؤں تو تقدیر بھی لکھ سکتا ہوں
 
 دیکھ کر شکل بنانا بھی کوئی فن ہے مصور
 میں تو الفاظ میں تصویر بھی لکھ سکتا ہوں 
 
 ابھی اشعار میں لکھتا ہوں میں یادیں تیری
 ان سے فرست ہو تو تفسیر بھی لکھ سکتا ہوں
More General Poetry






