Add Poetry

لکیر عشق کی دل سے مٹا نہیں کرتی

Poet: Shahzad Shakir By: Shahzad Shakir, Lahore

لکیر عشق کی دل سے مٹا نہیں کرتی
مگر وہ آنکھ کہ اس کو پڑھا نہیں کرتی

کدورتوں سے بھری ہے صراحی دنیا کی
کسی کا جام محبت بھرا نہیں کرتی

تمہاری خوشبو ہوا میں بکھر گئی ہو گی
ہمارے دست طلب پر رکا نہیں کرتی

مرا ہی یار یہ کہتا ہے بھول جاؤ مجھے
وفا نصیب کسی کا ہوا نہیں کرتی

بہار رت کے پجاری تجھے یہ کون کہے
ربیع ایک کنارے رکا نہیں کرتی

Rate it:
Views: 762
11 Jun, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets