لیکن میرے جانے کے بعد

Poet: UA By: UA, Lahore

آئے گی تمہیں میری یاد
لیکن میرے جانے کے بعد

ابھی میں تمہیں راس ہوں
ابھی میں تمہارے پاس ہوں

ابھی تمہیں قدر نہیں
میری کوئی فکر نہیں

سنورتی ہوں تمہارے لئے
تم پہ کچھ اثر نہیں

میرے اداس ہونے کا
تمہیں ذرا بھی ڈر نہیں

نہ میرے ساتھ چلتے ہو
نہ مجھ سے بات کرتے ہو

میرے پاس آنا چاہو گے
تم بھی مجھے بلاؤ گے

وہ پل بھی کبھی آئیں گے
پم تم کو یاد آئیں گے

آئے گی تمہیں میری یاد
لیکن میرے جانے کے بعد

Rate it:
Views: 484
04 Jan, 2012