Add Poetry

مانا کہ پاکستانی ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

مانا کہ پاکستانی ہیں مانا کہ ہم مسلمان بھی ہیں
لیکن بندہ پرور سب سے پہلے ہم انسان بھی ہیں

جبر و طاقت کے بل پہ ہم کو وہ رستہ کیوں دکھلاتے ہو
جس راہ سے ہم نا واقف ہیں جس سے ہم انجان بھی ہیں

الٹے سیدھے جھوٹے سچے قصے ہمیں سنا کر کے
ہم سے یہ کہتے ہیں کہ ہم بھولے اور نادان بھی ہیں

آؤ ہم تم کو بتلایئں دنیا میں کیسے رہتے بستے ہیں
کہ یہ دنیا آزاد بھی ہے لیکن اس میں زندان بھی ہیں

آؤ بیٹھو دیکھو بھالو کھاؤ پیو اور جاؤ
یہ اہل دنیا میزبان اہل دنیا مہمان بھی ہیں

دکھ سکھ ہنسنا رونا جینا مرنا ایک برابر ہے
آتی جاتی نرم ہوا کے سنگ یہاں طوفان بھی ہیں

عظمٰی گرچہ میرے دل کی حسرت دل میں رہ جاتی ہے
پھر بھی میرے دل میں باقی اب تک کچھ ارمان بھی ہیں

Rate it:
Views: 417
23 Sep, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets