مانگی نشاط رنج کے افسانے مل گئے
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanمانگی نشاط رنج کے افسانے مل گئے
مجھ کر مری ہی طرح کے ویرانے مل گئے
پائی ہے اک گناہ کی بے نام سی سزا
اس کی نظر کے مجھ سے جو پیمانے مل گئے
میں سیم و زر کے ہوتے تو کچھ بھی نہ پا سکا
نکبت میں ذوق فکر کے نذرانے مل گئے
زنبیل ہاتھ میں ہے مجھے بس خلوص دو
سمجھوں گا مجھ کو اپنے و بیگانے مل گئے
کانٹوں کی رہگزر میں بڑھے گا گلوں سے پیار
زاہد چلیں گے کعبہ جو مے خانے مل گئے
More Sad Poetry






