Add Poetry

ماں تیرے قدموں میں

Poet: Gulshad lasi By: Hussain Jamote, Lasbela Uthal

ماں تیرے قدموں میں
دنیا رکھ دوں گا
اپنا دل اپنی جاں رکھ دوں گا
یہ دھڑکن یہ سانسیں رکھ دوں گا
تو میری جنت ہے
تو میری قسمت ہے
میری رونق ہے تو
تو میری راحت ہے
آنکھوں میں آنسو
آنے نہ دوں گا
اپنا دل اپنی جاں رکھ دوں گا
تیری میٹھی میٹھی
لوری کے سائے
ساتھ مرے چلتے ہیں
رستہ بھولوں تو یہ
ہاتھ مجھے دیتے ہیں
تیرے ہاتھوں کو
تھامے بس رکھوں گا
اپنا دل اپنی جاں رکھ دوں گا
تم سے ہے گام مرا
ہے جہاں میں نام مرا
نکلوں جو لے کے دعا
بنتا ہے کام مرا
اپنا رستہ نہ بدلوں گا
اپنا دل اپنی جاں رکھ دوں گا
جب بھی پکارا میں نے
پایا سہارا میں نے
پار لگایا،جب جب
مانگا کنارا میں نے
ماں پر مٹ جائوں گا
اپنا دل اپنی جاں رکھ دوں گا

Rate it:
Views: 422
20 Dec, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets