Add Poetry

ماں

Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachi

ہے نویدِ صبح وہ خود زندگی کی شام ہے
ماں کہ اِک سایہ بھی ہے، راحت بھی ہے، آرام ہے

جس کے قدموں میں ہے جنت اس کو ہی کہتے ہیں ماں
وہ خدائے لَم یَزَ ل کا اِک بڑا انعام ہے

بات چھوٹی ہو مگرخود ہی تڑپ جاتی ہے ماں
محسنِ انسانیت، چارہ گرِ آلام ہے

خود تو گیلے میں رہے کہ نیند بچوں کی عزیز
سر ہے پٹی پر کبھی پینتی میں بھی بسرام ہے

سچ ہے کہ تعریفِ ماں آساں نہیں، ممکن نہیں
ماں سے ہے ممتا بنی ، یہ چاہتوں کا نام ہے
 

Rate it:
Views: 437
27 Apr, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets