مجھے جان سے پیاری ہے جو ہستی وہ ماں ہے
اسی کے دم سے پاؤں تلے زمین سر پہ آسماں ہے
خدا نے بھی رکھ دی جنت جس کے پیروں تلے
اس کی عظمت تو اسی بات سے عیاں ہے
ایک سے دوسری غلطی پہ معاف کرتا نہیں کوئی کسی کو
ہر غلطی پہ جو کر دے معاف وہ ماں ہے
تکلیف سہتی ہے تکلیف دیتی نہں وہ کسی کو
اس کے غصے میں بھی پیار کی زباں ہے
ہمیں ہمارے ہونے کا احساس دلاتی ہے وہ
کہ دنیا میں تم سا نہں کوئ دوسرا انساں ہے
گر چاہتے ہو دنیا آخرت میں کامیابی تو جان لو
تمہاری کامیابی کی کنجی تمہاری ماں ہے