ماں اک رشتہ ہے یا ٹھنڈک کا احساس ہے
خوبصورت خوشبو ہے یا صدیوں کا ساتھ ہے
دل کا چین ہے یا دل کی آواز ہے
اک پھول ہے یا بہار کا انداز ہے
چمن ہے خود یا چمن کی نگہبان ہے
کرتی ہے محبت یا محبت کا اختتام ہے
زخمی دل کی مرہم ہے یا دل کی غم خوار ہے
آغوش ہے جس کی میٹھی یا پورا سنسار ہے
شفقت ہے عجیب یا موتی کوئی نایاب ہے
قدموں میں ہے جنت یا جنت اسکا نام ہے
وہ ہے اک عظیم ہستی یا میرے لیے ڈھال ہے
محبت ہے بے لوث اس کی احسان اس کا کمال ہے
نہیں کر سکتا اس کے حق کو ادا جانتا ہوں کامران
اللہ کر مدد اس کی تو کہ یہی اس کا انعام ہے