Add Poetry

مجھکو نہ بانٹوں نسل و مذہب کے ترازو میں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

مجھکو نہ بانٹوں نسل و مذہب کے ترازو میں
مجھے رہنے دو خدائے حق کی آرزو میں

قانون اپنا ، اصول اپنے کرو لاگو جہان پر
مجھے جانے دو میں نکلا ہوں اُسکی جستجو میں

غرور نہ کر نہ کر ناز آدم اپنی ہستی پہ
شب میں چھپا ہے ترا مددگار اِک جگنو میں

اگر چاہتا ہے لوگ تری عزت کریں دل سے
تو خلوص رکھ ، نرمی رکھ تُو اپنی گفتگو میں

نہال جی ظاہر ہونگے ترے گناہ اُسی روشنی میں
جن چراغوں کے سنگ ڈھونڈو گے گناہ کسو میں
 

Rate it:
Views: 354
08 Nov, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets