Add Poetry

مجھے بھول جا

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

نہ تکرار کر تو لوٹ جا مجھے بھول جا مجھے بھول جا
پھولوں سے مل خوشبو چرا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

یہ راستہ تو ہے کھٹن بڑا تجھے شاید نہیں ہے پتا
اس راہ پہ چلنا ہے سزا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

مجھے جلنے دے تو اس آگ میں تنہائی محفل میں
جل جائے گا تو نہ پاس آ مجھے بھول جا مجھے بھول جا

وفا میری کو چاہے تو خطا سمجھ جفا سمجھ پر
میری ہے تم سے ہے التجا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

احسان کر اور مجھ پر سامنے نہ آنسو بہا
نہ آگ لگا نہ یہ دل جلا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

یاد کر تو کبھی نہ مجھے کبھی نہ مجھے تو یاد آ
ہر وقت نہ مجھے آزما مجھے بھول جا مجھے بھول جا

کہوں کیسے اسے ساجد ساتھ جینا ساتھ مرنا
یہی تو نہیں ہے بس وفا مجھے بھول جا مجھے بھول جا

Rate it:
Views: 827
24 Nov, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets