مجھے بھی زندگی سے دلنشیں لمحوں کی چاہت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھے بھی زندگی کے قیمتی لمحوں سے الفت ہے
مجھے بھی زندگی سے دلنشیں لمحوں کی چاہت ہے
مجھے بھی مسکرانا ، کھلکھلانا اچھا لگتا ہے
مجھے بھی بزمِ دوستاں سجانا اچھا لگتا ہے
آنا جانا، مِلنا مِلانا، ہنسنا ہنسانا اچھا لگتا ہے
مجھے بھی خوابوں کی تعبیریں پانا اچھا لگتا پے
مجھے بھی زندگی سے خواب چننا اچھا لگتا ہے
مجھے بھی دِل سے دِل کی باتیں سننا اچھا لگتا ہے
ازل سے جو مجھ پہ طاری ہے میں اِس رات سے نکلوں
میں کیسے، کس طرح اپنے حصارِ ذات سے نکلوں
دِل کی حسرتوں میں اِک تمنا یہ بھی شامل ہے
تمنا وہ حاصل ہو جائے، تمنا جو لاحاصل ہے
جو میرا خواب ہے شاید، وہی میری حقیقت ہے
حقیقت کچھ نہیں اسکی تو یہ کیسی بشارت ہے
سب کچھ زندگی میں ہے پھر یہ کیسی حسرت ہے
جو میری زندگی نہیں، وہی میری ضرورت ہے
مجھے بھی زندگی کے قیمتی لمحوں سے الفت ہے
مجھے بھی زندگی سے دلنشیں لمحوں کی چاہت ہے
 

Rate it:
Views: 533
26 Apr, 2013