مجھے عزم ہے عید پہ تیری دید ہونے کا
Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahoreمجھے عزم ہے عید پہ تیری دید ہونے کا
تیرے نہ چاہتے ہوئے بھی میری عید ہونے کا
ابھی تک سوچ آمادہ ہے پُرانے حصار پہ
انتظار ہے تخیلِ قدیم کے جدید ہونے کا
اِسی آس پہ گزرتی آئی ہوں عصیاں سے
شاید کبھی ملے موقع مُستفید ہونے کا
دل ہے احساس سے‘ پیاس سے‘ اِک آس سے مگر
غم ملتا ہے اِنہی کواکب کے مزید ہونے کا
بُرا ہی کیا ہے گر دل پاس نہ رہے
غم ہی تو نام ہے دل سے نااُمید ہونے کا
ہزاروں موتیں دیکھیں چلتی سانسوں میں
اب کسے ہے ڈر ہلاکتوں کے شدید ہونے کا
شرف حاصل ہے میری آس کو توہم پرستی کا
اور یاس کو غفلت کی نیند ہونے کا
More Sad Poetry






