مجھے لوٹا دو وہ سب کچھ
Poet: نعمان صدیقی By: Noman Baqi Siddiqi, Karachiمجھے لوٹا دو وہ سب کچھ
میرے نغمے وہ چاہت کے
وہ سب تحفے محبت کے
وہ بھیگی ڈائری میری
وہ ساری شاعری میری
سبھی وہ پھول اور پتیاں
وہ میٹھی پیار کی باتیں
کہو_لوٹا_سکو_گے_تم
کی زمین پر
اگر نہ کر سکو ایسا
جو ہرگز کر نہیں سکتے
وہیں پر لوٹ آؤ تم
جہاں پر مُجھ کو چھوڑا تھا
رُخ اپنا تُم نے موڑا تھا
وہیں پر لوٹ آؤ تم
پھر کہیں نہ جاؤ تم
تمہاری راہ تک تک کر
چلتے چلتے تھک تھک کر
موجود ہوں وہیں پر میں
جہاں دل میرا توڑا تھا
اکیلا مُجھ کو چھوڑا تھا
ممُجھے آ کر منا لینا
کہانی کوئ بنا لینا
جو تُم اکثر بناتے ہو
زرا سا مُسکراتے ہو
بھرم محبت کا رہ جاۓ
دل اِسے بھی سہہ جاۓ
اشک آنکھوں سےبہہ جاۓ
عزت میری بھی رہ جاۓ
نعمان نثر میں کہہ جاۓ
کسی اثر میں کہہ جاۓ
More General Poetry






