مجھے معاف کر دینا
Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachiاگر میں حد سے گزر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
تیرے دل میں اتر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
یونہی غصےمیں آکے بول دینا تو میری عادت ہے
اگر میں ایسا کر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
راستے میں تجھے دیکھ کر تیری دید کی خاطر
پل بھر جو ٹہر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
اپنے جذبات سے لکھی ہوئی یہ شوق تحریر
تیرے نام جو کر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
تیری پل بھر کی جدائی نے مجھے جینے نہیں دیا
تیرے بن جو میں مر جاؤں تو مجھے معاف کر دینا
More Sad Poetry







