مجھ سے ہی باتیں چھپانے لگے ہو
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھ سے ہی باتیں چھپانے لگے ہو
بہت زیادہ باتیں بنانے لگے ہو
چلو خیر جیسے ہو مرضی تمہاری
بھولے سے ہو کر سیانے لگے ہو
تمہیں کیا ہوا اپنی فطرت کے برعکس
ہنسائے بِنا ہی رَلانے لگے ہو
وہ جن سے تمہیں خاص نسبت رہی
اَنھیں ہی زیادہ ستانے لگے ہو
مجھے عظمٰی حیرت ہوئی جان کے
کہ پھر سے مجھے آزمانے لگے ہو
More General Poetry






