Add Poetry

مجھ کو پتھّر کر دیا برفاب نے

Poet: M z Kanwal By: M z Kanwal, lahore

مجھ کو پتھّر کر دیا برفاب نے
خواب اخگر کر دیا برفاب نے

چھین کر مجھ سے محبت کی نمو
پھر مسخرّ کر دیا برفاب نے

سنگِ خارا کی چتائیں اوڑھ کر
گھر سے بے گھر کر دیا برفاب نے

رنگ و بوُ سے لے کے اُن کی نکہتیں
رنگِ اختر کر دیا برفاب نے

آب کو دے کر کنولؔ کا پیرہن
موجِ ساگر کر دیا برفاب نے

Rate it:
Views: 344
29 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets