محرمِ راز بھی ہو تم
Poet: UA By: UA, Lahoreمحرم راز بھی ہو تم
اور اک راز بھی ہو تم
جو نظر میں سمایا ہے
اور جو دل کو بھایا ہے
ایسا انداز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
تم کو دیکھا اور چاہا
تم کو سوچا پاس پایا
میرے دمساز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
جسقدر سلجھا پایا ہے
اس قدر الجھا پایا ہے
زلف دراز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
تمہارے رخ پہ تبسم ہے
اور باتوں میں ترنم ہے
مہکتا ساز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
روح کو جو سجاتی ہے
اور بدن کو مہکاتی ہے
ایسی آواز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
جسکی باتوں میں جادو ہے
جسکی یادوں میں خوشبو ہے
میرے دم ساز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
تم مجھے جانتے بھی ہو
اور پہچانتے بھی ہو
میرے ہمراز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
محرم راز بھی ہو تم
اور اک راز بھی ہو تم
More General Poetry






