Add Poetry

مذاق سہنا نہیں ہے ہنسی نہیں کرنی

Poet: سوپنل تیواری By: مصدق رفیق, Karachi

مذاق سہنا نہیں ہے ہنسی نہیں کرنی
اداس رہنے میں کوئی کمی نہیں کرنی

یہ زندگی جو پکارے تو شک سا ہوتا ہے
کہیں ابھی تو مجھے خود کشی نہیں کرنی

گناہ عشق رہا ہوتے ہی کریں گے پھر
گواہ بننا نہیں مخبری نہیں کرنی

بڑے ہی غصے میں یہ کہہ کے اس نے وصل کیا
مجھے تو تم سے کوئی بات ہی نہیں کرنی
 

Rate it:
Views: 4
19 Dec, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets