مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
Poet: Gulshad Lasi By: Hussain jamote, lasbela ,uthalمرا رشتہ ہے تم سے کچھ
بسی ہو میری آنکھوں میں
چھپی ہو میری سانسوں میں
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
محبت ہو کہ جیون ہو
مرے دل کی تو دھڑکن ہو
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
بنا دیکھے نی جی پائوں
نہ دیکھوں تو کہاں جائوں
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
مرا تم ہو قرارِ دل
مری تم ہو پکارِ دل
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
مرا سینگار بھی تم ہو
گلے کا ہار بھی تم ہو
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
کروں کیسے کنارا میں
رہوں گا بے سہارا میں
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
مجھے تنہا نہ چھوڑو تم
مرے دل کو نہ توڑو تم
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
محبت کا محبت کا
مرا رشتہ ہے تم سے کچھ
More Sad Poetry






