مرے آنسو سیاست کر رہے ہیں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, PAKISTANمرے آنسو سیاست کر رہے ہیں
مری آنکھوں سے ہجرت کر رہے ہیں
لباس بے حیائی کو پہن کر
شگفتہ گل تجارت کر رہے ہیں
جلا ہے میرے گھر ننھا سا دیپک
وہ آندھی کی حمایت کر رہے ہیں
یہ انداز شکایت بھی عجب ہے
میری مجھ سے شکایت کر رہے ہیں
ہے وشمہ ان پر میری جان صدقے
جو سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں
More Sad Poetry






