مسلمان کا زوال

Poet: Allama Iqbal By: Shahzad Shameem, Abbottabad

اگرچہ زر بھی جہاں ميں ہے قاضی الحاجات
جو فقر سے ہے ميسر، تو نگري سے نہيں

اگر جواں ہوں میری قوم کے جسور و غيور
قلندری میری کچھ کم سکندری سے نہيں

سبب کچھ اور ہے، تو جس کو خود سمجھتا ہے
زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہيں

اگر جہاں ميں میرا جوہر آشکار ہوا
قلندری سے ہوا ہے، تو نگری سے نہيں

 

Rate it:
Views: 777
07 Apr, 2009