Add Poetry

مل کر سب کو کورونا سے لڑنا

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

مل کر سب کو کورونا سے لڑنا
کافی مشکل کی ساعت ہے بچنا

بیماری یا کوئی رب کا غصہ
عصیاں سے بھی مائل توبہ ہونا

مالک نے ہر شئے ہے ضد سے جوڑی
پر کاوش پیہم در پیہم کرنا

لازم کر لیں سستی سے بیداری
غافل فردا کب تک ہم کو رہنا

ساری فرصت ہی فرصت ہے اب تو
پھر بھی یوں عبرت کا غائب ہونا

میری فکروں میں کچھ نہ تھا ناصر
معیت قدرت کٹھ پتلی ہو جانا

Rate it:
Views: 229
14 Dec, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets