Add Poetry

منظر سے پسِ منظر میں

Poet: Saleem Nasir By: Saleem Nasir, Lahore

منظر سے پسِ منظر میں
جانا کیوں ضروری ہے
کچھ خوابوں کو پانے میں
کئی خوابوں کو کچھ عرصہ
چھپانا کیوں ضروری ہے
بتانا کیوں ضروری ہے کہ
اب کی بار میں خود بھی
اپنی کسی تمنا کو
یکسر بھول جانے کی
کیوں کوشش میں رہتا ہوں
سوچتا ہوں کہ
لَوٹ آئیں گے
شاید وہ لمحے اب بھی
میں جن سے روشنی لے کر
نئی راہوں کو پا لوں گا
سجا لوں گا نئے خوابوں کو
اپنی ساکت آنکھوں پر
جو ہیں قید میں اب تک
انہی بیتے لمحوں کی
جہاں پہ خواب ٹوٹے تھے
جہاں پہ مان ٹوٹا تھا
میرے پُرجوش جذبوں کا
ہر ارمان ٹوٹا تھا
جو اِک مدت سے دل میں تھا
وہ مہمان روٹھا تھا
کوئی پوچھے تو کہہ دوں میں
بتا دوں میں سبھی باتیں
کہ منظر سے پسِ منظر میں
جانا کیوں ضروری ہے

Rate it:
Views: 527
12 May, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets