موبائل کی گھنٹی

Poet: SHABEEB HASHMI By: Shabeeb Hashmi, Al-khobar KSA

موبائل کی گھنٹی بجتے ہی
تیرے نام کی سرگم ھوتی ھے
سکرین پہ چاند ابھرتا ھے
تیرے فیس کی فوٹو ھوتی ھے

تیرے میسج خون بڑھاتے ہیں
آنکھوں میں شمعیں جلاتے ہیں
جو سونگ توں نے بھیجے ہیں
وہ من میں آگ لگاتے ہیں
تیرے رنگ ٹون کے سازوں میں
جھرنوں کی پائل ھوتی ھے

مس کالیں خواب جگاتی ہیں
تیرے سارے راز بتاتی ہیں
تیرے نمبر سے نام ابھرتا ھے
دل زور زور سے دھڑکتا ھے
تیری ھر اک کال میرے لئے
تیرے آنے کی آھٹ ھوتی ھے

موبائل کی گھنٹی بجتے ہی
تیرے نام کی سرگم ھوتی ھے

Rate it:
Views: 791
12 May, 2011