مہندی
Poet: محمد اطہر طاہر By: محمد اطہر طاہر, Haroonabadکس کی آنکھ نشیلی ہے
کس کے ہونٹ رسیلے ہیں
میری نگاہِ شوق میں
کوئی چہرہ جچے تب ناں
کوئی کتنا افسردہ ہے
کس کا غم کہاں تک ہے
خود کے درد سے فرصت ہو
کوئی آنسو بچے تب ناں
جو میری آہ کہلائے
جو آخری ہچکی بن جائے
میری جاناں تیرے ہاتھوں پہ
وہ مہندی رچے تب ناں
More Love / Romantic Poetry






