میرامحبتوں بھرا یہ پیغام سنو
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمیرا محبتوں بھرا یہ پیغام سنو
دل کر دیا ہے تمہارے نام سنو
مجھے ابھی ہوا ہے یہ الہام سنو
دل میں ہوجائے گاتمہاراقیام سنو
محبت میں ایساآئے گا مقام سنو
ہماری نیند ہو جائے گی حرام سنو
میری زندگی میں ہلچل مچاکر
کس بات کا لیاہےانتقام سنو
پیارکرنے سےپہلےیہ سوچ لینا
میرےساتھ تم نہ ہوجاؤبدنام سنو
تمہارےشہرمیں بھی سخنورہوں گے
کبھی تم اصغرکابھی تو کلام سنو
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






