میرا جسم بھی کہیں اور ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرا جسم بھی کہیں اور ہے
میری روح بھی کہیں اور ہے
میری زندگی تو یہیں پہ ہے
میرا آستاں کہیں اور ہے
میرے ہم نوا میرے مہرباں
میری زیست کا یہ طور ہے
جو تیری سمجھ میں نہ آ سکا
وہ ہی ذکر قابل غور ہے
عظمٰی سکوت جان میں
خفتہ بڑا ہی شور ہے
More General Poetry






