اور پہنچے جب تمہارے پاس میرا خط جس وقت تم
بہت مصروف ہو جاو اگر گھر میں گھرستی میں
کسی کی سر پرستی میں
تو اُس کو چاک نہ کرنا
اسے بے باک نہ کرنا
بہت ہی شوخ مستی میں
کسی کونے میں جا کر تم
پرانی سوچ لا کر تم
اور اُس خط کا متن پڑھنا
ہاں بس اتنا جتن کرنا
کہانی نہ ختم کرنا
یوں مُجھ پر نہ ستم کرنا