میرا دل لوٹ کرآنکھیں چرانے والے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamبڑے ظالم ہو گئے ہیں یہ دنیا والے
خوشیاں لوٹ کرکرتےہیں غم حوالے
مجھےہجر کی تاریکی دےکرجانےوالے
ڈھونڈتا پھرتا ہوں تیرےوصل کےاجالے
میرا دل لوٹ کر آنکھیں چرانے والے
تیری بےرخی کہیں مجھےمارنہ ڈالے
ملاقاتوں کا یہ سلسلہ کبھی بندنہ کرنا
ہر روز میری بزم خیال میں آنے والے
بڑےشوق سےابتداء عشق کی تھی
کیاخبر تھی جدائی ہوگی ملن سےپہلے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi








