ادب سے جا کے کہنا اے صبا اس شوخ پرفن سے
کہ روماں اور محبت میرا مشغلہ ہے بچپن سے
محبت کے لیے آیا ہوں دنیا کی محفل میں
محبت خون بن کر لہلہاتی ہے میرے دل میں
ہر ایک شاعر مقدر اپنا ساتھ لایا ہے
محبت کا جنوں تنہا میرے حصے میں آیا ہے
محبت ابتدا میری محبت انتہا میری
محبت سے عبارت ہے بقا میری فنا میری
محبت میرے نزیک معراج عبادت ہے
محبت میرے نزدیک سرتاج عبادت ہے
شب و روز مجھے پیغام دیتے ہیں محبت کا
گل وانجم مجھے نغمہ سناتے ہیں محبت کا