میرا نہیں اور تیرا نہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتیرا نہیں اور میرا نہیں
جو پل کھو گیا وہ کسی کا نہیں
یہی تو ہے سچ کوئی دھوکہ نہیں
کسی پل کا کوئی بھروسہ نہیں
ابھی شام تھی اب سویرا ہوا
سویرا ہوا اب اندھیرا ہوا
کوئی پل تسلسل سے ٹھہرا نہیں
تیرا نہیں اور میرا نہیں
جو پل کھو گیا وہ کسی کا نہیں
جو پل زندگی سے میّسر ہوا ہے
کسی طور اس پل کو کھونا نہیں
لمحوں کی سوغات سے ساتھیو
کسی طور محروم ہونا نہیں
جو کرنا ہے کر گزرو رکنا نہیں
کسی پل کو رک رک کے کھونا نہیں
جو کرنا ہے اس پل میں کرتے رہو
قدم بہ قدم ساتھ چلتے رہو
قدم بہ قدم مل کے چلتے رہو
چلتے رہو آگے بڑھتے رہو
کسی پل رک رک کے کھونا نہیں
کہ میرا نہیں اور تیرا نہیں
جو پل کھو گیا وہ کسی کا نہیں
More Sad Poetry






