میرا پاکستان کیسا ہو؟
Poet: rahat jabeen By: Rahat jabeen, Karachi جہاں ہر سو ہریالی ہو
اور ساتھ میں ہی خوشحالی ہو
جہاں دکھ سب کے سانجھے ہوں
اور خوشیوں کا بسیرا ہو
جہاں موت نہ اتنی سستی ہو
اور خون نہ اتنا بہتا ہو
کوئی قاتل نہ لٹیرا ہو
جہاں ظلم وستم کی باتیں نہ ہوں
اور انصاف کا ڈھیرا ہو
میں کیا کہوں کہ کیسا ہو
میرا دیسس بلکل ایسا ہو
More General Poetry






