میری آنکھوں میں زندہ خواب ہوتے ہیں

Poet: Arooj Fatima ( Lucky ) By: AF (Lucky ), K.S.A

محبتوں کے درد عجیب ہوتے ہیں
ہر کسی کے تھوڑی اچھے نصیب ہوتے ہیں

جو شاخ پر بیٹھی ہے ُبلبل ُاس سے پوچھو
جنگل میں کتنے غریب ہوتے ہیں

میرے چہرے سے میرے دل کا حال نا سمجھو گئے
کچھ چہروں میں بڑے فریب ہوتے ہیں

میری بستی میں وہ آیا ہے اک عرصے کے بعد
ُاس سے کہو ٹہریں! ملنے کے کچھ آداب ہوتے ہیں

میرا دل اگر مر گیا تو کیا ہوا
میری آنکھوں میں زندہ خواب ہوتے ہیں

وہ میری خاطر میرے حق میں کچھ بھی نا بولا
اے جان لکی ! کیا پیار میں اتنے عذاب ہوتے ہیں

میرا مسیحا کیسے ہرجائی بن گیا ؟
بھروسہ توڑنے والے ہی خراب ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 520
14 Aug, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL