میری بھی سنو
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMروٹھنے والوں کو مناتے رہو 
 محبوب کے ناز اٹھاتے رہو
 
 جب تک نہ کرے وہ اقرار محبت
 تم لڑکیوں کی طرح شرماتے رہو
 
 دشمن کا ناک میں دم کرنا ہو
 اسے میری شاعری سناتے رہو
 
 گھرمیں روکھی سوکھی کھا لو 
 محبوب کے گھر مرغ اڑاتے رہو
 
 برے لوگوں سے سروکار نہ رکھو
 نیک لوگوں کو دوست بناتے جاؤ
 
 بوڑھے ماں باپ کی خدمت کر کے
 اپنا جنت میں گھر بناتے جاؤ
More General Poetry







