میری جان مانگتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

بے جان یہ وجود میری جان مانگتے ہیں
یہ لوگ مجھے سے میری جان مانگتے ہیں

میرا ہر اختیار چھین لینے کی خواہش میں
میری روح کا ہیجان میری جان مانگتے ہیں

میں کارون بے درا کا ایک مسافر ہوں سراب
مجھ سے سفر کا سامان میری جان مانگتے ہیں

میری ذات پہ جس کا حق ہے وہ ایک تم ہو
سب کیوں میرا وجود میری جان مانگتے ہیں

اس شہر بے نوا کا میں بے اماں مسافر
میری وفا ایمان میری جان مانگتے ہیں

Rate it:
Views: 869
28 Mar, 2009