میری زندگی پہ نہ مُسکرا مجھے زندگی کا الم نہیں

Poet: Shakeel Badaiwani By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

میری زندگی پہ نہ مُسکرا مجھے زندگی کا الم نہیں
جِسے تیرے غم سے ہو واسطہ وہ خزاں بہار سے کم نہیں

وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تُم نہیں کبھی ہم نہیں

مَیں قفس میں قید ہوں باغباں مُجھے کیا غرض ہے بہار سے
نہ چمن ہے میرا آشیاں جو خزاں بھی آئے تو غم نہیں

Rate it:
Views: 794
19 Jul, 2009