ماں کی وہ لوری آج بھی یاد آتی ہے
ماں کے ہاتھوں کی گرمی یاد آتی یے
چھوٹی چھوٹی باتوں پر وہ ہمارا روٹھنا
آگے بڑھ کر گلے لگا کر ہمیں منا لیتی یے
بیمار ہو، دکھی ہو یا کسی تکلیف میں ہو
خوشی خوشی ہمارے سارے کام وہ کرتی ہے
نا خلف ،نا دان ، نافرمان بچوں کو بھی
ماں بددعا نہیں ، دعا ہی دیتی ہے
دنیا میں ایسے کام کرو
جس سے ماں کو خوشی ملتی ہے
ماں اللہ کی وہ لازوال نعمت ہے
خوش نصیب ہیں وہ جن کے پاس ماں ہوتی ہے