میرے جیون کا تو ہے سہارا، میری ماں
دل میرے کا تو ہی ہے سہارا، میری ماں
جیون کے سبھی رنگ و گل تیرے دم سے
رب کی رحمت کا تو ہے نظارا، میری ماں
میری کشتی جب بھی بھنور میں پھنسی
تو بن گئی ہے پھر کنارا، میری ماں
میں جب کبھی بھی گھر گیا مشکلوں میں
تیری دعاؤں نے مجھ کو نکالا، میری ماں
مر کر بھی حق ادا کر نہ سکوں گا تیرا
جن نازوں سے تو نے ہے پالا، میری ماں