Add Poetry

میری نظم - بتایئے کیسی لگی؟

Poet: Naveed Sulemanzadah By: Naveed Sulemanzadah, multan

تم سو گئے ہو یا یہ رات سو گئی ہے
ہمیں نیند نہیں آتی کیا بات ہوگئی ہے

تجھے سونپ ہی رہے تھے بصورتِ امانت
نجانے زندگی کیوں نذرخرافات ہوگئی ہے

تیرا ظرف کم ہوا یہ گماں کروں تو کیسے
میری اپنی شاید وقعت کم ذات ہو گئی ہے

لوہے کے چہروں پر سونا چڑھا ہوا ہے
اب زندگی ہی مجموعہء کمالات ہو گئی ہے

چیتھڑے بنے ہجوم سے صرف خوں چھلک رہا ہے
گمبھیر اپنے ملک کی صورتِ حالات ہو گئی ہے

اعمال کی حقیقتِ اجتماعی ہو چکی ہے با غیانہ
یہ زمیں تبھی تو خود ہی جائے مکافات ہو گئی ہے

Rate it:
Views: 406
18 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets