میری چاہتوں کے اقرار میں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیری چاہتوں کے اقرار میں
یہی بات ہے میرے پیار میں
کبھی خواپشوں کے ہجوم میں
خود غرضیوں کے انبار میں
کسی التجا کسی مدعا
خوشی کے انتظار میں
کبھی زندگی کی جیت میں
کبھی اپنے دل کی ہار میں
کبھی اپنے دل کے دیار میں
دوستوں میں اغیار میں
میری روح کو وہ جنوں ملے
کہ سکون ہو اضطرار میں
More General Poetry






