میری ہستی کو تو نے زوال کیا
Poet: Arooj Fatima(Lucky) By: Arooj Fatima(Lucky) , K.S.Aمیری محبت کو جھوٹا کہنے والے
میرے جذبوں کو تو نے نڈھال کیا
میری سادگی پر کتنے الزام لگائے
واہ تو نے بھی کیا سے کیا کمال کیا
مہنے کا وعدہ تھا تیرے لوٹ آنے کا
تو نے تو مہنوں سے اچانک سال کیا
میرے آنسو کیسا سفر کر رہے ہیں
میری ہستی کو تو نے زوال کیا
زندگی پہلے بھی کٹ رہی تھی مگر
تیرے ُدکھوں نے تو جینا محال کیا
بیوفائی کی کہانیاں تو عام ہیں جاناں
میری کہانی کو تو - ُتو نے بے مثال کیا
کہاں ہے وہ تا عمر ساتھ نبھانے والا
میرے دل نے بھی کیسا سوال کیا
مجھے ہجر کا تحفہ دے کر لکی
ُاس نے ہر کسی سے وصال کی
More Sad Poetry






