ہماری زندگی میں
کبھی وہ حسین لمحات تھے
جب وہ ہمارے ساتھ سائے کی طرح تھے
بس
اتنا سوچنا ہی تھا
کہ
وہ چہرہ میری نگاہوں میں آگیا
وہ شفیق طبعیت
وہ شخصیت میں وجاہت
ہر کوئی دیکھ کر یہی کہتا
کہ
یہ بندہ زندگی کا احساس دلا دیتا ہے
یہ ساری باتیں مجھے
ماضی میں لے گئیں
جہاں تمام گزرے واقعات
ایک اک کر کے
میرے سامنے آنے
لگے جیسے کوئی پردے پر کوئی فلم چل رہی ہو
مگر
حقیقت یہی ہے
کہ
وہ ہماری زندگی سے
اس دارِ فانی سے
دور چلے گئے ہیں
جہاں جاکر لوگ
کبھی بھی اس دنیا میں واپس نہیں آتے
خیالات کا تسلسل ٹوٹا تو
اشک تھے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے