میرے اللہ سب بیماروں کو صحت یاب کردو

Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachi

میرے اللہ سب بیماروں کو صحت یاب کردو
سب کو برسرروزگار اور خوشحال کردو

نہ کسی کو کسی کا محتاج کرنا میرے اللہ
ہم تیرے محتاج ہیں، تھے ، تو اپنا ہی رکھنا اللہ

میرے وطن کے لوگ پریشان حال ہیں
ان کو اپنی امان میں رکھنا ہمیشہ اللہ

محروم نہ کر ہمیں کسی ضرورت سے
کر پوری سب حاجتیں ہماری اے اللہ

سب کی دعائیں تو سنتا ہے
انو کی دعائیں بھی سن لے اللہ

Rate it:
Views: 363
24 Mar, 2010