میرے جیسا

Poet: NAIN By: NAIN, muzaffar garh

میرے جیسا نہ تیرا یار ھو گا کوئی
زخموں کو سہنے والا نہ دلدار ھو گا کوئی

دنیا کو بہت پہچان ھو گئی بے وفاؤں کی
اب میرے بعد نہ تیرا شکار ھو گا کوئی

لوگ غم میں بہا دیتے ہیں دو چار آنسوں
جتنا میں روتا رھا اتنا نہ اشکبار ھو گا کوئی

تو جہاں سے بھی ڈھونڈ کر لے آ مخلص نین
کبھی نہ میرے جیسا تیرا غمخوار ھو گا کوئی

Rate it:
Views: 543
23 Feb, 2011